انور جمال انصاری کی والدہ کا سانحہ ارتحال

October 3, 2015 2:25 pm0 commentsViews: 24

کراچی( پ ر) اتحاد انصار ویلفیئر سوسائٹی کے صدر اور انصاری کمیونٹی کے ہر دلعزیز جوان فکر رہنما انور جمال انصاری کی والدہ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملیں۔ انصار برادری سے تعلق رکھنے والی مختلف شعبہ زندگی کی اہم شخصیت کے علاوہ ممتاز ریسرچ اسکالر و دنیا ئے کوئز کے شناور پروفیسر حافظ نسیم الدین، رابطہ فکر فردا کے جنرل سیکریٹری محمد ایوب عباسی، فرزندان پاکستان کے مرکزی چیئر مین رانا اشفاق رسول خان، کاروان ملت پاکستان کے چیئر مین کراچی قرآت کونسل کے سربراہ مہتمم اعزازی تفہیم القرآن اکیڈمی قاری محمد ادریس خان، سوشل ویلفیئر آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر انور حسین صدیقی، سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان، اردو ڈکشنری بورڈ کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد ضمیر درانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ہمدرد نونہال اسمبلی حکیم محمد عثمان و دیگر نے انور جمال انصاری اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت و بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔