وفاقی حکومت کا رئیس مما کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

October 3, 2015 2:37 pm0 commentsViews: 32

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے رئیس مما کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رئیس الدین عرف مما کا نام انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو رئیس مما کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حوالے سے باضابطہ طور پر بھی آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خط کی کاپیاں حساس اداروں کے ہیڈ کوارٹرز اور چاروں صوبائی ہوم سکریٹریز کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔ اس سے قبل رئیس مما کے حوالے سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا تھا کہ رئیس الدین عرف رئیس مما ٹارگٹ کلنگ کی درجنوں وارداتوں اور سنگین جرائم میں مطلوب ہے لہٰذا اس کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

Tags: