گلوکار مسعود رانا کی20 ویں برسی کل منائی جائے گی

October 3, 2015 2:41 pm0 commentsViews: 96

لاہور( یو پی پی) پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور گلوکار مسعود رانا کی20 ویں برسی کل 4 اکتوبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔ مسعود رانا 9 جون 1938 کو میر پور خاص سندھ میں پیدا ہوئے۔ ان کے ٹاپ ٹین اردو گانوں میں فلم آئینہ کا گانا تم ہی ہو محبوب میرے، میں کیوں نہ تم سے پیار کروں، فلم ہمراہی کی نعت کرم کی اک نظر ہم پر خدارا یا رسول اللہ، فلم بد نام کا گانا کوئی ساتھ دے کہ نہ ساتھ دے یہ سفر اکیلے ہی کاٹ لے فلم چاند اور چاندنی کا گانا تیری یاد آگئی غم خوشی میں ڈھل گئے سمیت دیگر شامل ہیں۔

Tags: