اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی

October 3, 2015 2:41 pm0 commentsViews: 27

مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 104.51 اور قیمت فروخت6 104.5 روپے ہوگی
کراچی( کامرس رپورٹر) انٹر بینک مین روپے کیک مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک پیسہ بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید104.51 روپے اور قیمت فروخت 104.56 روپے ہوگئی۔ جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر5 پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید104.30 روپے اور قیمت فروخت 104.50 روپے ہوگئی۔

Tags: