شہریوں کو گھروں سے اغواء کرنے کے 40 مقدمات درج ایک مقدمے میں رینجرز اہلکار نامزد

October 3, 2015 2:38 pm0 commentsViews: 16

وسطی‘ غربی اور جنوبی زون تھانوں میں نامعلوم افراد کیخلاف اغواء برائے تاوان کے مقدمات درج کئے گئے
سپرمارکیٹ لیاقت آباد میں عاصم نامی نوجوان کو زبردستی گھر سے اٹھا کر لے جانے کا مقدمہ رینجرز اہلکاروں کیخلاف دائر کیا گیا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پولیس کے وسطیِ، غربی اور جنوبی زون کے تھانوں میں شہریوں کو گھروں سے اٹھا لے جانے والے نا معلوم افراد کے خلاف 40 مقدمات درج کر لئے گئے۔ ایک مقدمے میں رینجرز اہلکاروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ جمعے کو سپر مارکیٹ تھانے میں مدعی محمد خان نے اپنے بھائی محمد عاصم خان کو لیاقت آباد نمبر 3 میں گھر سے زبردستی اٹھا کر لے جانے کا مقدمہ نمبر 15/146 رینجرز اہلکاروں کے خلاف درج کرا دیا۔ مدعی کے مطابق31 جولائی کو عاصم کو6 گاڑیوں میں رینجرز کے اہلکار لے کر گئے اور اگلے روز ایک بار اس کے ساتھ آکر گھر کی تلاشی لی پھر اس کا کچھ پتہ نہیں وہ کہاں ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ عدالت کے حکم پر درج کیا گیا سپر مارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد بلاک2 میں گھر سے شہری کو زبردستی اٹھا کر لے جانے کا مقدمہ نمبر15/144 ستار خان نامی کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام مقدمات عدالت کے حکم پر درج کئے جا رہے ہیں اور ان کی تعداد اب 30 سے تجاوز کر چکی ہے اور اس میں اضافے کا قوی امکان ہے۔ مقدمات میں نامعلوم افراد کے خلاف موقف اپنایا گیا ہے اور کسی ادارے کو نامزد نہیں کیا جا رہا ہے۔

Tags: