لاہور کے الیکشن میں ن لیگ اور پی ٹی آئی دولت لٹانے لگے، بلاول بھٹو

October 3, 2015 2:42 pm0 commentsViews: 27

الیکشن کمیشن نے شفاف الیکشن کرانے کی ذمہ داری پوری کی تو پی پی امیدوار کا مثبت نتیجہ آسکتا ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے122 کے ضمنی انتخابات میں نواز لیگ اور تحریک انصاف کے امیدوار اپنی دولت لٹا رہے ہیں اور وہ اپنی انتخابی مہم میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اخراجات کی مقررہ حد کو تجاوز کر رہے ہیں اگر الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف قدم نہ اٹھایا تو یہ ضمنی الیکشن محض مذاق بن جائے گا۔ واضح رہے کہ اس حلقہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بیرسٹر عامر حسین نے پہلے ہی الیکشن کمیشن کو شکایت ارسال کی ہے کہ ان کے مخالف امیدوار نواز لیگ کے ایاز صادق اور پی ٹی آئی کے علیم خان اپنی انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے مقررہ حد سے کئی گنا تجاوز خرچہ کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دونوں مخالفین نے اس ضمن میں الیکشن کو ارب پتیوں کا کھیل بنا دیا ہے اور اس حلقہ کے ووٹرز کو خاموش تماشائی بنایا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور پاکستان پیپلز پارٹی کا جنم شہر ہے اور اگر الیکشن کمیشن اس حلقہ میں بے تحاشہ خرچوں کو روک کر صاف اور شفاف انتخابات کروانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرتا ہے تو اس حلقہ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر حسین کے لئے مثبت نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

Tags: