برطانیہ نے نظر نہ آنیوالا دنیا کا خطرناک ترین ڈرون بنا لیا

October 3, 2015 2:48 pm0 commentsViews: 37

ساڑھے گیارہ سو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان کرنے والا ڈرون ریڈار پر نظر آئے گا
لندن( آئی این پی) برطانیہ نے نظر نہ آنے والا دنیا کا خطرناک ترین ڈرون طیارہ تیار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے نظر نہ آنے والا دنیا کا خطرناک ترین ڈرون طیارہ بنا کر اس ٹیکنا لوجی کو بھی نیا رخ دے دیا ہے۔ برطانیہ کا یہ طیارہ زمین پر موجود کسی بھی شخص کو نظر آئے بغیر آنے اور واپس لوٹ جانے کی صلاحیت رکھتا ہے زمین پر موجود شخص صرف اس کی آواز سن پائے گا۔ یہ طیارے ساڑھے 1100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتے ہیں۔ طیارہ بنانے والی کمپنی کے ترجمان ڈیوڈ کوٹس کا کہنا ہے کہ لگ بھگ ریڈار بھی اس ڈرون طیارے کا سراغ نہیں لگا سکتا اور یہ اب تک دنیا کا سب سے جدید ترین اور خفیہ ترین ہتھیار ہے۔ چھپ کر وار کرنے کی صلاحیت اس سے قبل دنیا کے کسی طیارے میں موجود نہیںہے۔

Tags: