کراچی میں نئے ادارے وڈیکون آرٹ پروڈکشن کا قیام

October 3, 2015 2:46 pm0 commentsViews: 26

محرم الحرام کے بعد ادارے کی جانب سے دو میگا سیریز شروع کی جائیں گی، مجید شیخ
کراچی( کلچرل رپورٹر) ٹی وی ڈائریکٹر اور چیف آرگنائزر مجید شیخ نے بھی پروڈکٹس کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پروڈکشن ہائوس وڈیکون آرٹ پروڈکشن کے نام سے قائم کرلیا ہے جہاں سے وہ محرم الحرام کے فوراً بعد دو میگا سیریلز بھی شروع کر رہے ہیں گزشتہ دنوں صدر میں ان کے پروڈکشن ہائوس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں فنکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وڈیکون آرٹ پروڈکشن کے روح رواں مجید شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کے تحت ڈرامے، فیشن شوز، غزل اور دیگر ورائٹی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہمارا یہ ادارہ نئے با صلاحیت فنکاروں کیلئے ایک اکیڈمی کا کردار بھی ادا کرے ہم بھر پور کوشش کریں گے کہ نئے فنکاروں کے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے ذریعے شوبز کی دنیا میں آگے بڑھ سکیں۔