احمد چنائے مستعفی، زبیر حبیب CPLC کے نئے چیف مقرر

October 3, 2015 2:48 pm0 commentsViews: 22

گورنر ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں سی پی ایل سی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت
سی پی ایل سی جرائم کی بیخ کنی کے لئے کام کررہی ہے جس کا دائرہ کار بھی بڑھا دیا گیا ہے، گورنر عشرت العباد
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی زیر صدارت اجلاس میں احمد چنائے کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے زبیر حبیب کو متفقہ طور پر سی پی ایل سی کا نیا چیف مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ گورنر ہائوس میں منعقدہ سی پی ایل سی بورڈ کے اجلاس میں گورنر سندھ کو سی پی ایل سی کی سالانہ کارکردگی برائے 2015ء اور ادارے کے اغراض و مقاصد کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، گورنر سندھ نے سی پی ایل سی کے چیف کو ہدایت کی کہ ادارے کی کراچی میں کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے دائرہ کار کو صوبے کے دیگر اضلاع تک وسیع کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔ اور اس ادارے کو سیاست سے پاک اور اپنے دائرہ کار میںرہ کر کام کرنا ہوگا اور ساتھ ہی ادارے کی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جائے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دیگر صوبائی حکومتوں نے سی پی ایل سی کی کارکردگی کو تسلیم کیا ہے اور اسے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد بڑھانے میں اہم قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ سی پی ایل سی جرائم کی بیخ کنی کیلئے کام کر رہی ہے جبکہ اس کا دائرہ کار بھی بڑھ گیا ہے۔

Tags: