مشرف بتائیں ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا، نثار کھوڑو

October 3, 2015 3:15 pm0 commentsViews: 53

جمہوریت پر انگلیاں اٹھانے والا آمر یہ بھی بتائے کہ ان کی پارٹی کیلئے فنڈز کہاں سے آرہے ہیں
مارک سیگل کی گواہی انتہائی اہم ہے مشرف عدالت جانے سے بھی ڈرتے ہیں، پریس کانفرنس میں گفتگو
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ آمر پرویز مشرف جمہوریت پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے یہ بتائیں کہ ان کے پاس اتنی ملکیت اور پیسہ کہاں سے آیا اور ان کی پارٹی کیلئے فنڈ کہاں سے آرہے ہیں شہید بے نظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کی گواہی کی اہمیت کی حامل ہے۔ پرویز مشرف کی بہادری دیکھ چکے ہیں وہ عدالت جانے سے بھی ڈرتے ہیں۔ اور جب بھی عدالت انہیں طلب کرتی ہے وہ بیمار ہوجاتے ہیں، یہ بات انہوں نے جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جواب میں کہی۔ ایک اور سوال پر نثار کھوڑو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کچھ انتخابی حلقوں میں حلقہ بندیاں کرنے کے دئیے گئے فیصلے سے کنفیوژن پیدا ہوا ہے۔ اس فیصلے کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

Tags: