لاڑکانہ کے انسانی اسمگلنگ گروہ نے کراچی سے3 لڑکیاں اغواء کرلیں‘ بیرون ملک فروخت کرنے کا خدشہ

October 3, 2015 3:25 pm0 commentsViews: 30

کراچی (نیوز ڈیسک) لاڑکانہ میں کم عمر بچوں کی بیرون ممالک اسمگلنگ کے منظم گروہ نے کراچی سے7 ستمبر کو تین لڑکیاں اغواء کرلیں‘ گروہ کو پولیس ‘وڈیروں اور سیاسی طور پر مکمل سرپرستی حاصل ہے‘ لواحقین نے حکومت کو واضح کیا ہے کہ اگر ان کی بچیوں کو فوری طور پر بازیاب نہ کرایا گیا تو اغواء کار انہیں بیرون ملک فروخت کردیں گے‘ عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ کے مکین فضل ان کے بھائی جمعہ اور چار رشتہ داروں سمیت کراچی پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ گروہ کے کارندوں نے ان کے گھر کے قریب سے14 سالہ بے بی صورت‘ 7 سالہ بے بی شبینہ اور 10سالہ نگینہ کو اغواء کرکے لاڑکانہ لے گئے جس کا مقدمہ نمبر 261/15 عزیز آباد تھانے میں درج کرادیا کچھ دنوں بعد اغواء کاروں نے10لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا جس کے بعد عزیز آباد پولیس اور کچھ رشتہ دار لاڑکانہ کے نورنگو گوٹھ قمبر روڈ پہنچے جہاں تھانے کے اے ایس آئی سیف اللہ جاکھرانی نے نہ صرف دھمکیاں دیں بلکہ کہا کہ اگر تاوان نہیں دیا تو بچے بیرون ملک فروخت کردیئے جائیں گے۔

Tags: