قندوز میں اسپتال پر امریکی بمباری سے3 ڈاکٹر ہلاک‘30لاپتہ

October 3, 2015 3:16 pm0 commentsViews: 23

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی طیاروں کی بمباری سے قندوز کے ایک اسپتال میں3ڈاکٹر ہلاک اور 30 سے زائد لاپتہ ہوگئے‘ ذرائع کے مطابق قندوز کے اسپتال میں طالبان کی موجودگی کی اطلاع پر امریکی طیاروں نے بمباری کی جس سے اسپتال کو شدید نقصان پہنچا‘3ڈاکٹر ہلاک اور 30 لاپتہ ہوگئے‘ مریضوں کے بھی مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں‘ امریکی فوج کمانڈر نے بمباری کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

Tags: