پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

October 3, 2015 3:34 pm0 commentsViews: 25

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا، پاکستان کو تاحال برتری ہے
لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل آج ہفتہ کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا‘ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا‘ گرین شرٹس کو تین میچوں کو سیریز میں1-0 کی برتری حاصل ہے‘ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو باآسانی131 رنز سے شکست دی تھی‘ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اکتوبر کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا‘ پاکستان اور زمبابوے کے مابین ون ڈے میچز جیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔

Tags: