لاکھوں سال قبل ڈائنو سارز کی ہلاکت بیک وقت نئی قدرتی آفات سے ہوئی

October 3, 2015 3:34 pm0 commentsViews: 34

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) 66 ملین سال قبل ڈائنو سارز سمیت بہت سے جانور کرہ ارض سے مٹ گئے تھے لیکن اس کی وجہ صرف بھاری شہاب ثاقب نہیں تھے (جیسا کہ پہلے مفروضہ قائم کیا گیا تھا)بلکہ انکے ساتھ ساتھ یک لخت آجانے والی بہت سی قدرتی آفات تھیں‘ ایک بڑے شہاب ثاقب کے گرنے کے بعد بہت بڑے پیمانے پر آتش فشاں ابل پڑے تھے‘ خلا سے6 میل لمبی ایک چٹان میکسیکو کے یوکا تان علاقے میں گری اسکے ساتھ ہی نصف کرہ زمین نہ صرف گرد ‘راکھ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ اور سلفرآکسائیڈ جیسے مضر دھوئیں نے موسم بدل دیا جس کے نتیجے میں زمین سے75 فیصد انواع کا خاتمہ ہوگیا۔

Tags: