ٹائی ٹینک کا مینو88 ہزار ڈالر میں نیلام

October 3, 2015 3:35 pm0 commentsViews: 22

کراچی( نیوز ڈیسک) بد قسمت بحری جہاز ٹائی ٹینک کے فرسٹ کلاس مسافروں کو پیش کئے جانیوالے آخری لنچ مینو کارڈ آن لائن نیلامی میں88 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوگیا‘ جہاز کے پہلے درجے کے مسافروں کو پیش کیا جانیوالا مینو کارڈ 14 اپریل1912 کی تاریخ اور وہائٹ لائن لوگو چھپا ہوا ہے جبکہ مینو میں گرلڈ مٹن چاپس اینڈ کسٹرڈ پڈنگ‘ کورنڈ بیف‘ میشیڈ ‘فرائیڈ اور بیکڈ جیکٹ پٹاٹ‘ بونے آف فش‘ ہیم اور گائے کا گوشت‘ایپل میرنگو پیسٹر اور آٹھ اقسام کے پنیر شامل ہیں‘ واضح رہے ٹائی ٹینک اپنے پہلے بحری سفر کے دوران برفانی تودے سے ٹکرانے کے بعد 15 اپریل1912 ء کو بحراوقیانوس میں ڈوب گیا تھا۔

Tags: