منگھو پیر مزار کے قریب جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

October 3, 2015 3:36 pm0 commentsViews: 22

کراچی( اسٹاف رپورٹر) منگھو پیر میں مزار کے قریب جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اطلا ع ملنے پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی‘ فائر فائٹر نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جبکہ قریب گھروں کو آگ کی لپیٹ سے بچالیا گیا‘ پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

Tags: