شہر کے تھانوں میں گمشدہ افراد کے مقدمات کا اندراج جاری

October 3, 2015 3:56 pm0 commentsViews: 20

عدالت کے حکم پر کارروائی، مختلف تھانوں میں اب تک50 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں
کراچی (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف تھانوں میں عدالت کے حکم پر گمشدہ افراد کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے شہر کے تمام اضلاع کے مختلف تھانوں میں 50سے زائد مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات عدالت کے حکم پر درج کیے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق نیو کراچی ڈویژن اور نارتھ ناظم آباد ڈویژن میں19مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں شاہراہ نورجہاں، تیموریہ، پاپوش، نیو کراچی صنعتی ایریا اور نارٹھ ناظم آباد تھانے شامل ہیں ، لیاقت آباد کے سپر مارکیٹ، لیاقت آباد ، شریف آباد ، رضویہ ناظم آباد، سمن آباد تھانے شامل ہیں۔ زون سائوتھ کے مختلف تھانوں میں 15مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی وجاہت حسین کے مطابق مقدمات عدالت کے حکم پر دیے گئے ہیں اور جیسے مدعی نے اپنا بیان دیا اس کی روشنی میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا مقدمات میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا۔

Tags: