قیدی خواتین نے جیل میں بیوٹی پارلر کھول لیا

October 3, 2015 3:53 pm0 commentsViews: 174

عید کے موقع پر قیدی خواتین نے سج دھج کر مقابلہ حسن منعقد کیا
قتل، اغواء ، ڈکیتی و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک خواتین قیدی میک اپ میں مہارت رکھتی ہیں
کراچی( نیوز ڈیسک) ویمن جیل میں قتل‘ اغواء‘ ڈکیتی‘ چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں گرفتار قیدی خواتین نے جیل میں بیوٹی پارلر کھول لیا‘ عید کے موقع پر قیدی خواتین نے سج دھج کر مقابلہ حسن منعقد کیا اور جیل کی رونق میں اضافہ کردیا‘ ذرائع نے بتایا کہ ویمن جیل میں150 خطرناک مقدمات میں ملوث گرفتار خواتین جو انتہائی خوبصورت ہونے کے علاوہ خواتین کے کام کاج اور میک اپ میں مہارت رکھتی ہیں انہوں نے جیل کو بیوٹی پارلر میں تبدیل کردیا‘ ذرائع نے مزید بتایا کہ اپنے شوہر کے قتل‘ اغواء برائے تاوان‘ ڈکیتی‘ چوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث یہ خواتین قیدی عدالت آتی ہیں تو انتہائی یتیم و مسکین بنکر آتی ہیں اور ہمدردی سمیٹنے کی کوشش کرتی ہیں اور واپسی پر جیل میں دلہن بن کر اور جدید ملبوسات میں ملبوس ہو کر مٹر گشت کرتی ہیں اور ان قیدی خواتین نے عید کے موقع پر باقاعدہ بیوٹی پارلر کا بھی افتتاح کیا اور تمام قیدیوں نے چند ہنر مند خواتین قیدیوں سے ہاتھوں پر مہندی لگوائی اور بیوٹی پارلر میں دلہن کی طرز پر تیار ہوئیں اس موقع پر جیل میں کام کرنیوالے افراد بھی اپنے گھروں سے بھاگ بھاگ کر جیل آتے رہے اور ان حسین و جمیل خواتین کے دیدار کرتے رہے۔

Tags: