امریکہ میں فائرنگ کے واقعات معمول بن گئے، بارک اوبامہ

October 3, 2015 3:52 pm0 commentsViews: 25

اسلحہ پر کنٹرول کیلئے قانون سازی کی جائے گی، کمیونٹی کالج میں13 افراد کا قتل افسوسناک ہے، امریکی صدر
واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکی صدر بارک اوباما نے ریاست اور یگان کمیونٹی کالج میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات معمول بن چکے ہیں‘ شہریوں کی زندگی بچانے کیلئے اسلحہ رکھنے کا قانون لازمی ہے‘ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے ریاست اور یگان کمیونٹی کالج میں فائرنگ پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوریگان کالج کے متاثرین سے اظہار افسوس ناکافیہے‘ اموات کی اصل وجہ ہتھیار ہیں‘ ان پر کنٹرول کیلئے قانون سازی لازمی ہوگی‘ امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکہ واحد ترقی یافتہ ملک ہے جہاں فائرنگ کے واقعات مسلسل ہورہے ہیں‘ اب امید ہے کہ اسلحہ پر کنٹرول کیلئے قانون سازی کی جائیگی‘ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کیلئے کانگریس کے تعاون اور مدد کی ضرورت ہے‘ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست اوریگن کے کالج میں فائرنگ سے13 افراد ہلاک ہوگئے تھے‘ ادھر امریکی ریاست اور یگان کے کالج میں فائرنگ کرنیوالے شخص کو شناخت کرلیا گیا‘ امریکی پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالا کرس ہارپرمر سرنامی شخص ہے جس کی عمر 26 سال ہے۔

Tags: