لانڈھی میں کم عمر ڈکیت گروہ کے 4 ارکان گرفتار ۔ دیگر جرائم و واقعات میں مزید گرفتاریاں

October 3, 2015 3:54 pm0 commentsViews: 25

ملزمان سے زیورات اور نقدی برآمد،ٹیپوسلطان کے علاقے سے 2اتائی ڈاکٹرپکڑے گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث کم عمر لڑکوں کے گروہ کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایسٹ زون پولیس نے ٹیپو سلطان میں کارروائی کرتے ہوئے دو اتائی ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی پولیس نے ساڑھے 5 نمبر لانڈھی میں کارروائی کے دوران چارکم عمر چوروں کو گرفتار کرلیا۔اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ ایریا36 بی کے بند مکان نمبر14 میں چار برمی لڑکے دیوار کود کر داخل ہوئے ،جن کی عمریں 10 سے 16 سال کے درمیان ہیں ،بعد ازاں علاقہ مکینوں نے گھیرا ڈال کر چاروں کو پکڑلیا اور ان کے قبضے سے مکان سے لوٹے زیورات اور نقدی بر آمد ہوئی۔ٹیپو سلطان پولیس نے سندھ مسلم کالونی کے قریب قائم کچی آباد ی میں قائم ریلوے ٹریک کے قریب قائم دو کلینکس میں کارروائی کرتے ہوئے دو اتائی ڈاکٹرز زاکر حسین اور سلمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف دھوکہ دہی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

کراچی میں رینجرز، سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور پولیس اسٹیشنوں پر حملوں میں ملوث ملزم پشاور سے گرفتار
سندھ پولیس نے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر بلال حسین کو پشاور کے نواحی علاقے متنی سے حراست میں لیا گیا
بڈھ بیر سے کالعدم تنظیم کے گرفتار3 ملزمان کی شناخت ہو گئی، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور دستی بم برآمد
پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور ریجن نے سندھ پولیس کو مطلوب اہم ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ بلال حسین سندھ رینجرز، سیاسی ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ اور پولیس تھانوں پر حملوں میں ملوث ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی سے جاری بیان کے مطابق ٹارگٹ کلر کو پشاور کے علاقے متنی سے گرفتار کیا گیا، ٹارگٹ کلر بلال حسین کراچی میں پولیس اسٹیشنوں پر حملوں، سندھ رینجرز اور5 سیاسی ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ میں سندھ پولیس کو مطلوب تھا۔ جیسے پولیس نے پشاور کے نواحی علاقے متنی سے گرفتار کیا۔ دوسری جانب پشاور پولیس نے بڈھ بیر ایئر بیس سے ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت نصیر، حضرت شیر اور زرما خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے جو تربیت یافتہ ٹارگٹ کلرز ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے جس میں 2 دستی بم، پستول اور شارٹ مشین گن بھی شامل ہے۔

مطلوب ملزمان کی تلاش، بہادر آباد میں نجی اسپتال پر چھاپہ دو زخمیوں سمیت تین افراد گرفتار
اسپتال میں افغان نژاد سمیت دو زخمیوں کے علاج کی اطلاع پر کارروائی کی گئی
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپے کے دوران اسپتال کا ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) بہادر آباد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروںکے اہلکاروں نے نجی اسپتال پر چھاپے کے دوران وہاں سے ریکارڈ تحویل و زخمی سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا‘ تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی‘ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیم نے بہادر آباد میں واقع ایک اسپتال پر چھاپے کے دوران وہاں سے ریکارڈ تحویل میں لے لیا‘ کارروائی کے دوران دو زخمیوں سمیت تین افراد کو حراست میں لیاگیا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ‘پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کی اطلاعات ضرور ہیں‘ تاہم کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی‘ ذرائع کے مطابق کارروائی اس اطلاع پر کی گئی تھی کہ مذکورہ اسپتال میں افغان نژاد سمیت دو زخمیوں کا علاج ہورہا تھا۔

اسکول وینز کیخلاف کریک ڈائون،31 ڈرائیور گرفتار
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر79 وینز کا چالان اور43 کو تحویل میں لے لیا گیا
بچوں کی سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اسکولوں اور وینز مالکان کا انتباہ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک پولیس کراچی نے اسکول وینز کے خلاف کریک ڈائون شروع کرتے ہوئیرولز کے خلاف ورزی کرنے پر 31 ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے جمعہ کے روز شہر میں ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر شہر میں اسکول وینز کے خلاف سخت کاروائی کا ا?غاز کرتے ہوئے 79 وینز کا چالان کیا اور 43 اسکول وینز کو قبضے میں لے لیا جبکہ 31 ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔اس سلسلے ڈی ا?ئی جی ٹریفک امیر احمد شیخ نے وینز مالکان اور اسکولز مینجمنٹ کو متنبہ کیا ہے کہ بچوں کی سیفٹی کے لئے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق اسکول وینز کے مالکان اور ڈرائیوروں کو سی این جی سلینڈروں کی چیکنگ ،بچوں کو سیٹ باء سیٹ بٹھانے اور وینز کی عقبی حصے میں ایک مدد گار بٹھانے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔تاہم ڈیڈ لائن گذرنے اور مسلسل وارننگ کے باوجود اسکول وینز نے اس پر عمل نہیں کیا۔اعلامیے کے مطابق قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آج صبح گلشن معمار سے 2 ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح رینجرز نے گلشن معمار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلر کونین حیدر رضوی اور اکبر حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا۔ رینجرز ترجمان نے بتایا کہ ملزمان متحدہ قومی کے قیادت کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے عہدیداران، کارکنان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے میں ملوث ہیں اور اپنے ہی کیمپ پر دستی بم حملے میں بھی ملوث ہیں۔ رینجرز ملزمان سے مزید تفتیش کرر ہی ہے۔

Tags: