فلور ملز، چکیوں، بیوپاریوں کو دی جانے والی گندم کی سرکاری قیمت مقرر

October 3, 2015 3:56 pm0 commentsViews: 43

کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ خوراک سندھ نے وزیر اعلیٰ کی منظوری سے فلور ملز، چکیوں، بیوپاریوں وغیرہ کو فراہم کی جانے والی گندم کی قیمت مقرر کر دی ہے۔ جو31 اکتوبر2015ء تک بر قرار رہے گی۔ اس ضمن میں محکمہ خوراک کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق100 کلو گرام گندم ( پلاسٹک کی بوری ) کی قیمت3275 روپے جبکہ 100 کلو گرام گندم جو ٹ کی بوری( کی قیمت 3540 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Tags: