متحدہ رہنما وسیم اختر کیخلاف غداری اور دہشت گردی کے مقدمات درج

October 3, 2015 3:58 pm0 commentsViews: 21

123A،124A اور25 ٹیلیگراف اور دہشت گردی ایکٹ جبکہ دوسرا مقدمہ غداری کیلئے اکسانے پر درج کیا گیا
مقدمات شہری کی درخواست پر درج کیے گئے، تفتیش کے بعد گرفتاری عمل میں آئیگی، ڈی ایس پی خالد خان
کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ کے رہنما وسیم اختر کے خلاف غداری سمیت مختلف دفعات کے تحت دو مقدمات درج کرلئے گئے‘ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں ایک شہری کی درخواست پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 451/15 بجرم دفعہ 123-A‘124-A‘25 ٹیلیگراف ایکٹ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا‘ ڈی ایس پی خالد خان کے مطابق مقدمے میں غداری ‘حساس اداروں کے خلاف اکسانے اور ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے‘ تاہم مقدمے کے اندراج کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی‘ حکام کے مطابق اس کی تفتیش کی جائے اگر یہ بات ثابت ہوئی تو وسیم اختر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ علاوہ ازیںسہراب گوٹھ پولیس نے بھی متحدہ کے رہنما وسیم اختر کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 279/15 درج کرلیا‘ پولیس کے مطابق مقدمے میں غداری‘ اکسانے‘ ٹیلی گراف ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کے ایکٹ کے تحت ایک شہری کی درخواست پر درج کیا گیا‘ اس سے قبل سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا میں بھی وسیم اختر کیخلاف انہی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Tags: