انگلینڈ کیخلاف سخت مقابلے کیلئے تیار ہیں‘ مصباح الحق

October 3, 2015 3:58 pm0 commentsViews: 19

لاہور( اسپورٹس ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے‘ انگلینڈ کیخلاف سخت مقابلے کیلئے تیا رہیں‘ سیریز کیلئے بہترین تیاری کی ہے‘ ریٹائرمنٹ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا‘ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشن میں ایشنز سیریز کی فاتح انگلش ٹیم کو کمزور سمجھنا بڑی غلطی ہوگی‘ انگلینڈ کیخلاف سیریز کیریئر کی آخری سیریز ہوسکتی ہے‘ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات کی کنڈیشن کا بخوبی پتہ ہے‘ ہم کافی عرصے سے وہاں اپنی ہوم سیریز کھیل رہے ہیں‘ مگر انگلش ٹیم کو متحدہ عرب امارات کی کنڈیشن مشکلات پیش کریں گی جس کا ہم بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔

Tags: