لیاری یوٹیلٹی اسٹور میں لاکھوں کی کرپشن کا مقدمہ17 سال سے زیر سماعت

October 3, 2015 4:00 pm0 commentsViews: 42

منیجر ریاض حسین کیخلاف مقدمہ1998 میں درج کیا گیا تھا، عدالت نے گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) یوٹیلیٹی اسٹور میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا مقدمہ عدالت میں17 سال سے زیر سماعت عدالت نے مقدمے میں گواہان کے وارنٹ جاری کردیئے‘ تفصیلات کے مطابق وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ایم عظیم اعوان نے لیاری یوٹیلیٹی منیجر ریاض حسین بھٹو کیس میں استغاثہ کے تین گواہان‘ سردار خان‘ حنیف اعوان اور سب انسپکٹر ایف آئی اے سہیل انجم کے19اکتوبر کیلئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے‘ ملزم کیخلاف 1998 ء میں یوٹیلیٹی اسٹور میں لاکھوں روپے کی کرپشن کرنے کا مقدمہ نمبر 96/4 بغدادی تھانے میں ریجنل منیجر بشیر بابرکی مدعیت میں درج ہوا تھا جو بعد میں ایف آئی اے میں منتقل اور مقدمہ نئے سرے سے 1998 ء میں درج ہو کر عدالت میں زیر سماعت ہوا۔

Tags: