صدر ٹائون سب رجسٹرار نے کرایہ داروں کو34 فلیٹوں کا مالک بنا دیا

October 3, 2015 4:00 pm0 commentsViews: 25

بھاری نذانے کے عوض بوگس لیز پر کرایہ داروں کو جعلی اٹارنی کے ذریعے فلیٹ الاٹ کر دیئے گئے
عدالت نے درخواست گزار کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا
کراچی( نیوز ڈیسک) صدر ٹائون کے سب رجسٹرار نے بھاری نذرانے کے عوض بوگس لیز پر کرایہ داروں کو34 فلیٹوں کا مالک بنادیا‘عدالت نے کیس رجسٹرڈ کرنے کے بعد درخواست گزار کو بیان ریکارڈ کرنے کیلئے طلب کرلیا‘ تفصیلات کے مطابق صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت میں درخواست گزار عرفان احمد کی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ صدر ٹائون کے سب رجسٹرار منٹھار زرداری‘ جاوید جوکھیو ‘پیشکار صدر ٹائون نمبر ایک بلاول ہائوس چورنگی سمیت دیگر افراد نے میرے 34 فلیٹ کرایہ داروں کے ساتھ مل کر اور دیگر افراد کی ملی بھگت سے جعلی لیز بنا کر ان کے نام فلیٹ الاٹ کردیئے جبکہ الاٹمنٹ کے موقع پر دونوں فریقین ہونے چاہئے میری غیر موجودگی میں ایک جعلی اٹارنی حفیظ کو کھڑا کرکے اکبر روڈ پر واقعے میرے پروجیکٹ کے فلیٹ کرایہ داروں کے ساتھ ساز باز کرکے ان کو مالک اور مجھ کو بے دخل کردیا کارروائی کی جائے فاضل عدالت نے ایک اور کرپشن کے مقدمہ میں جعلسازی فراڈ اور سرکاری اراضی غیر قانونی طریقہ سے الاٹ کرنے پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مختار کار عزیز جونیجو سمیت دیگر کو عدالت عالیہ سندھ کے حکم پر اسپیڈی ٹرائل کرتے ہوئے ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔

Tags: