پاکستان اسٹیل سندھ حکومت کو فروخت کرنیکا فیصلہ نجی شعبے کے حوالے نہیں کیا جائیگا

October 3, 2015 4:01 pm0 commentsViews: 19

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس‘ فیسکو کے 74 فیصد حصص اور انتظامی کنٹرول کی نجکاری کی منظوری
نجکاری کمیشن کو پاکستان اسٹیل تمام تر اثاثہ جات اور بقایاجات سمیت سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا عمل شروع کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(نیوز دیسک) کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پاکستان اسٹیل نجی شعبے کو فروخت کرنے کے بجائے حکومت سندھ کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ جبکہ کمیٹی نے (فیسکو) کے74 فیصد حصص سمیت اس کے انتظامی کنٹرول کی نجکاری کی منظوری بھی دے دی‘ کابینہ کمیٹی کا اجلاس اسحاق ڈار کے زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان اسٹیل اور فیسکو کی نجکاری کیلئے نجکاری کمیشن کی جانب سے تیار کئے گئے نجکاری کے تفصیلی پلان کا جائزہ لیا گیا‘ سی سی پی او نے فیصلہ کیا کہ سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیل کی خریداری کی خواہش ظاہر کی ہے‘ لہٰذا نجکاری کمیشن سندھ حکومت سے رابطہ کرے اور اسٹیل مل کو اس کے تمام تر اثاثہ جات اور اس کے ذمہ واجب الادا بقایاجات سمیت سندھ حکومت کو فروخت کا عمل شروع کردے‘ اجلاس میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) کی نجکاری ٹرانزیکشن اسٹرکچر کا جائزہ بھی لیا گیا‘ کمیٹی نے اس کے اثاثہ جات اور ادائیگیوں کے بارے اور اس کی ممکنہ قیمت کے بارے میں کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں پرویز رشید شاہد خاقان عباسی ‘اشتراوصاف ‘مفتاح اسماعیل اور بیرسٹر ظفر اللہ نے بھی شرکت کی۔

Tags: