وزیر بلدیات کی بلاول بھٹو سے ملاقات، کراچی پیکیج پر بریفنگ

October 3, 2015 4:02 pm0 commentsViews: 29

پیپلزپارٹی کراچی کے شہریوں کو مکمل تحفظ کے ساتھ پر امن ماحول فراہم کرے گی، بلاول بھٹو
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے جمعہ کو بلاول ہائوس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں کراچی پیکیج سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی‘ کراچی پیکیج کا افتتاح دسمبر 2015 ء میں ہوگا‘ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ150 ارب روپے کے اس پیکیج کی تمام منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اور مرحلہ وار عملدرآمد کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوس تاجر برادری کو اعتماد میں لے کر ساتھ رکھا جائے‘ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کراچی بیوٹیفکیشن پلان کے ساتھ ساتھ شہر کی صفائی کیلئے بھی جامع حکمت عملی اور بندوبست کیا جائے‘ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں پیپلز پارٹی نے عہد کیا ہے کہ انہیں مکمل تحفظ کے ساتھ پر امن ماحول مہیا کیا جائیگا۔ اور بلا کسی خوف تمام شہریوں کی ترقی و خوشحالی کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے‘ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ‘ منظم اور تجارت کے عالمی مراکز والے شہروں میں ہو۔

Tags: