اگر پرویز مشرف بے نظیر کا قاتل ہے تو پھر زرداری نے پروٹوکول کے ساتھ کیوں بیرون ملک رخصت کیا، ممتاز بھٹو

October 3, 2015 4:02 pm0 commentsViews: 33

زرداری خود مرتضیٰ بھٹو سمیت3 قتل کے مقدمات میں ملوث ہیں، خالد شہنشاہ کو کیوں کس جرم میں قتل کیا گیا
لاڑکانہ( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممتاز بھٹو نے پوچھا ہے کہ اگر مشرف شہید بینظیر کے قتل میں ملوث ہے تو پھر زرداری نے کیوں اسے2008 ء کا الیکشن جیتنے کے بعد 11 ماہ تک صدر بناکر بٹھائے رکھا اور جب زرداری کو خود صدر بننے کا شوق ہوا تو مشرف کو ہٹا کر بڑے اعزاز اور پروٹوکول کے ساتھ ملک سے باہر رخصت کیا‘ زرداری یہ بھی بتائے کہ بقول عذیر بلوچ اس نے خالد شہنشاہ کو قتل کرایا وہ کس جرم میں؟ ممتاز بھٹو نے گزشتہ روز رتو ڈیرو کے گائوں واڈاماچھی‘ بوسن دورے کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا کہ زرداری پارٹی ابھی بھی باز نہیں آئی اور بھٹوئوں کے نام میں چھپنے کی کوشش کررہی ہے‘ حالانکہ ان کی قیادت میں ایک بھی بھٹو نہیں ہے‘ پیپلوں کی سابقہ3 حکومتوں میں سے 2 حکومتیں کرپشن کے الزام میں ختم کی گئیں اور تیسرے میں دو پرائم منسٹروں کو رشوت خوری کے مقدمات کی وجہ سے ہٹایا گیا جبکہ خود زرداری میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل سمیت 3 مقدمات میںسوئس مقدمات سمیت کرپشن کے کئی کیسز میںملوث رہا۔

Tags: