ممتاز قادری کی عدالت میں پیشی پر ہنگامہ70 افراد گرفتار

October 6, 2015 4:10 pm0 commentsViews: 21

سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر مذہبی تنظیم کے کارکنوں نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) تھانہ کوہسار کے علاقے میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں سزائے موت پانے والے ممتاز قادری کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پولیس اور مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے70 ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کر دیا۔ مذہبی جماعت کے کارکن احتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ جانا چاہتے تھے۔ اس دوران جب وہ نادرا چوک کے قریب پہنچے تو پولیس نے ان کو روکنے کی کوشش کی تو مذہبی جماعت کے کارکنوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی اور زبردستی سپریم کورٹ جانے کی کوشش کی ۔ پولیس افسران کی جانب سے ریڈ زون کی سیکورٹی پہلے سے ہائی الرٹ تھی۔

Tags: