بلدیاتی انتخابات بلاول نے میدان میں اترنے کا اعلان کردیا

October 6, 2015 4:12 pm0 commentsViews: 28

آئندہ ہفتے سندھ کا طوفانی دورہ کرینگے
پہلا پڑائو9اکتوبر کو نواب شاہ میں ہوگا
بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
پارٹی رہنمائوں کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش بھی کی جائیگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کو ممکن بنانے کے لیے میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔انتخابات کی بھر پور تیاری کیلئے اگلے ہفتہ سے سندھ کا طوفانی دورہ کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری سندھ کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر جا کر ڈیرہ ڈالیں گے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو کا پہلا پڑائو 9 اکتوبر کو نواب شاہ میں ہوگا، جہاں وہ ہر ضلع کے پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے اور بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس موقع پر وہ پارٹی رہنمائوں کے درمیان ناراضگی کو بھی دور کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری کو پیر کو بلاول ہائوس میں ضلع ٹھٹھہ اور سجاول سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے جیالوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کا سلسلہ جاری رہے گا اور فیصلہ سازی کے تمام معاملات میں انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔ تا کہ پارٹی ایک نئے جوش و جذبہ کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

Tags: