الطاف حسین کی تقاریر و تصاویر پر پابندی سپریم کورٹ میں چیلنج

October 6, 2015 4:14 pm0 commentsViews: 29

لاہور ہائی کورٹ نے وکلاء کو سنے بغیر فیصلہ دیا، کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے پارٹی قائد الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر شائع کرنے پر لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عائد پابندی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ۔ متحدہ کی طرف سے درخواست سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور انسانی حقوق کی ممتاز کارکن عاصمہ جہانگیر کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ فیصلہ پارٹی کے وکلاء کو سنے بغیر دیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کا فیصلہ رائے ظاہر کرنے کی آزادی کے خلاف ہے۔

Tags: