ماڈل ایان علی کو مدعو کرنے پر جامعہ کراچی کے طالبعلم کا داخلہ منسوخ

October 6, 2015 4:42 pm0 commentsViews: 21

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کی ڈسپلن کمیٹی نے ماڈل ایان علی کو شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں بلانے والے طالب علم کا داخلہ منسوخ کر دیا۔ جبکہ شعبہ کے ایک سابق طالب علم کے کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے جاری اعلامیے کے مطابق شعبہ پبلک ڈپلوما کے طالب علم اریب خان ولد سلیم پرویز خان اور عبداللہ رضوان شیخ( سابق طالب علم) شعبہ ایڈمنسٹریشن کو جامعہ کراچی کی قائم کر دہ ڈسپلن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن اور جامعہ کراچی کی وقار اور ساکھ کو مجروح کرنے میں ملوث پایا گیا۔

Tags: