ٹھٹھہ، عرب شیخ کو 10 ہزار ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ

October 6, 2015 4:43 pm0 commentsViews: 24

ٹھٹھہ( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے ٹھٹھہ میں عرب شیخ کو10 ہزار ایکڑ ساحلی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ ہونے پر از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سندھ حکومت نے عدالت میں جواب جمع کرایا کہ ٹھٹھہ میں عرب شیخ کو الاٹ کی گئی10 ہزار ایکڑ ساحلی اراضی کا معاہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔