سعودی عرب : 28 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

October 6, 2015 4:43 pm0 commentsViews: 21

راولپنڈی ( یو پی پی ) سعودی عرب میں مقیم28 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ یہ پاکستانی ویزے کی میعاد ختم ہوجانے سمیت ودیگر وجوہات کی بناء پر سعودی عرب میں قیام پذیر تھے، انہیں سعودی حکام نے مختلف شہروں سے تحویل میں لینے کے بعد گزشتہ روز خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس بھجوا دیا ۔ بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر امیگریشن حکام نے معمول کی کارروائی کے بعد اپنے گھروں کو بھجوا دیا ۔

Tags: