چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سمیت تمام ممبران کی تبدیلی کافیصلہ

October 6, 2015 4:43 pm0 commentsViews: 18

فیصلہ چاند دیکھنے کے مسئلے پر اختلافات بڑھ جانے کے باعث کیا گیا، رویت ہلال کمیٹی کے تمام ممبران کو کئی مراعات سے نوازاجارہا ہے
اسلام آباد( صباح نیوز ) حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سمیت تمام ممبران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر مذہبی امور وطن واپسی پر نئے چیئر مین و ارکان کے متعلق مختلف مسالک سے مشاورت کرینگے۔ میڈیا رپورٹ کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین سمیت تمام ممبران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رویت ہلال کمیٹی کے ارکان گریڈ20 کے افسر کے برابر ایئر ٹکٹ اور مراعات حاصل کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور وطن واپسی پر نئے چیئر مین اور ارکان کے بارے میں مختلف مسالک سے مشاورت کرینگے۔ رویت ہلال کمیٹی میں تبدیلی کا فیصلہ چاند دیکھنے کے مسئلے پر اختلافات بتائے جا رہے ہیں۔ 1974ء کی قومی اسمبلی کی قرار داد کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کی تعداد9 تھی۔ سیاسی بنیادوں پر بعد میں ارکان کی تعداد26 کر دی گئی۔

Tags: