کراچی میں پولیس کا بیٹر وسیم ایک بار پھر منظر عام پر آ گیا

October 6, 2015 4:45 pm0 commentsViews: 47

گھاس منڈی سمیت دیگر علاقوں میں جوئے اور منشیات کے اڈے کھولنے کیلئے سرگرم ہو گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی پولیس کا بیٹر انسپکٹر وسیم ایک بار پھر منظر عام پر آگیا۔ گھاس منڈی سمیت دیگر علاقوں میں جوئے منشیات اور سٹے کے اڈے کھولنے کیلئے سرگرم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا لاڈلہ انسپکٹر وسیم عرف بیٹر ایک بار پھر منظر عام پر آگیا ہے جو کہ جیل سے آنے کے بعد منظر عام سے غائب ہوگیا تھا۔ با خبر ذرائع کے مطابق انسپکٹر وسیم عرف بیٹر گھاس منڈی، ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں جوئے، سٹے اور منشیات کے اڈے کھولنے کے لئے سرگرم ہوگیا ہے۔ وسیم عرف بیٹر اس سے قبل بھی کراچی میں جرائم کے اڈے کھلوانا، ڈی آئی جی ، ایس ایس پی، ایس پی، ایس ایچ اوز کے تبادلے اور تقرری کروانے میں بھی سر گرم تھا۔

Tags: