عبدالوحید میمن پنجوانی نے اوکھائی میمن جماعت کے صدر کا حلف اٹھا لیا

October 6, 2015 4:58 pm0 commentsViews: 48

اوکھائی برادری نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس کو کبھی خراب نہیں ہونے دینگے، مسائل حل کیے جائیں گے، عبدالوحید پنجوانی
کراچی( پ ر) اوکھائی میمن جماعت کی جانب سے منعقدہ نو منتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب حسین ابراہیم اسپورٹس کمپلیکس FB ایریا میں منعقد ہوئی جس میںالیکشن کمشنر عبدالسلام مامدانی نے نومنتخب صدر اوکھائی میمن جماعت عبدالوحید میمن پنجوانی سے حلف لیا اس موقع پر عبدالوحید پنجوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر برادری کی خدمت کیلئے بھاری ذمہ داری ڈالی ہے۔ انشاء اللہ حلف کی پاسداری کریں گے۔ برادری کے مسائل حل کریں گے۔ اوکھائی میمن جماعت کو ترقی یافتہ کریں گے۔ میرٹ کی بنیاد پر مسائل حل کریں گے، ہم خدمت صرف اللہ کی رضا کے لئے کریں گے اوکھائی میمن قوم نے ہم پر اعتماد کیا ہے ہم برادری کے اعتماد کو بحال کریں گے۔ اس موقع پر سابق صدور حاجی عبدالرزاق ویانی، اسلم پاستہ، سلیمان پاستہ، آدم کاٹھ، عبدالسلام سوریا، عبدالعزیز کاٹھ، عبدالرشید سوریا، اسماعیل سوریا، سلیم لاکھانی، عیسیٰ مامدانی، حنیف پنجوانی، عارف پنجوانی، سلیم طاہر گابا، عبدالرشید ویانی، اقبال گابا، اکرم گناترا، شعیب مرکٹیا و دیگر نے شرکت کی۔