بینظیر کے خون کا سودا کرنے والوں کا احتساب ہوگا

October 6, 2015 4:47 pm0 commentsViews: 23

سانحہ کارساز مقدمے میں آصف زرداری نے کارروائی رکوائی، ذوالفقار مرزا
پیپلزپارٹی نے پرویزمشرف ، حمید گل اور چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا
مارک سیگل کے اس بیان میں صداقت ہے کہ سانحہ کار سازمیں جیمر کام نہیں کررہے تھے
بدین( این این آئی) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے خون کا سودا کرنے والوں کا اب احتساب ہوگا پیپلز پارٹی کی جانب سے سانحہ کار ساز دھماکے کا مقدمہ پرویز مشرف، حمید گل، چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف درج کرایا گیا تھا مگر آصف زرداری نے اس پر کارروائی رکوا دی۔ حکومت سانحہ کار ساز کی تفتیش کرکے حقائق سامنے لائے۔ وہ بدین میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ آج حکومتی دبائو کے بعد آصف زرداری دبئی میں بیٹھ کر بے نظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے بیانات دے رہے ہیں۔ انہیں آج احساس ہوا ہے۔ میں پوچھتا ہوں کہ محترمہ کے ساتھ سانحہ کار ساز میں175 جیالے جان سے گئے۔ ان کا کیا ہوا۔ وہ بھی کسی کے بیٹے، بھائی اور باپ تھے۔ انہوں نے کہا کہ مارک سیگل کے بیان میں صداقت ہے کہ سانحہ کار ساز میں جیمرز کام نہیں کر رہے تھے۔

Tags: