سروسز پر سیلز ٹیکس کی وصولی میں صوبہ سندھ سب سے آگے

October 6, 2015 4:55 pm0 commentsViews: 28

آئندہ سال تک سروسز پر سیلز ٹیکس کی وصولی100 ارب روپے تک لے جائیں گے، صوبائی وزیر داخلہ
گڈز ٹیکس کی وصولی کا اختیار بھی صوبے کو ملنا چاہیے، مراد علی شاہ کا ورکشاپ سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سروسز پر سیلز ٹیکس کی وصولی میں صوبہ سندھ سب سے آگے ہیں ہمارا ٹارگٹ ہے کہ آئندہ سال تک سروسز میں سیلز ٹیکس کی وصولی کو 100 ارب روپے تک لے جایا جائے گا۔ گڈز ٹیکس وفاق وصول کرتا ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ اس ٹیکس کی وصولی کا اختیار بھی صوبوں کو ملنا چاہئے۔ اور اس بارے میں آئین میں ترمیم بھی کرنی ہوگی۔ وہ پیر کو مقامی ہوٹل میں سندھ ریونیو بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، اس موقع پر سندھ ریونیو بورڈ کے چیئر مین تاشقین خالد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ورک شاپ میں دنیا کے پندرہ ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں صوبائی وزیر نے سندھ ریونیو کی کارکردگی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ یہ ادارہ مستقبل میں زیادہ ٹیکس وصول کر سکے گا۔

Tags: