نعمان بدر فاروقی، شیخ مستفیض الدین اور غلام کسباتی کی جانب سے اقتداء علی کو مبارک باد

October 6, 2015 4:57 pm0 commentsViews: 29

کراچی( پ ر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ بزنس فورم کے چیئر مین نعمان بدر فاروقی، سینئر وائس چیئر مین شیخ مستفیض الدین نواب، وائس چیئر مین غلام محمد کسباتی و دیگر تمام عہدیداران نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( نکاٹی) کے نو منتخب صدر برائے سال2015-16 سید اقتداء علی سینئر نائب صدر محمد یونس اور نائب صدر اور شیخ علی احد صادق اور تمام منیجنگ کمیٹی کے اراکین کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ موجودہ نو منتخب نکاٹی کابینہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور اور فعال کردار ادا کرے گی۔