دنیا بھر میں ایٹمی بجلی گھروں پر سائبر حملوں کا خطرہ

October 6, 2015 4:48 pm0 commentsViews: 33

متعدد ایٹمی بجلی گھروں کا کنٹرول نظام ڈیزائن کے لحاظ سے ہی غیر محفوظ ہے
سائبر مجرمان، ہیکرزاور دہشت گرد آن لائن سرگرمیوں میں اضافہ کررہے ہیں، برطانوی تھنک ٹینک
لندن( این این آئی) لندن کے تھنک ٹینک چیٹھیم ہائوس نے خبر دار کیا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے ایٹمی بجلی پلانٹ کو شدید سائبر حملوں کا خطرہ لاحق ہے۔ زیادہ تر ممالک اپنے جوہری بجلی گھروں کو اس خطرے سے بچانے کیلئے مناسب طور پر تیارنہیں ہیں۔ چیٹھیم ہائوس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ بہت سے کنٹرول نظام ڈیزائن کے لحاظ سے ہی غیر محفوظ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سائبر مجرمان، سرکاری ہیکروں اور دہشت گرد سب اپنی آن لائن سرگرمی میں اضافہ کر رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ انٹر نیٹ پر مبنی حملے کا شدید خطرہ ہمیشہ سے موجود ہے۔ کسی جوہری پلانٹ پر کسی قسم کا حملہ خواہ وہ چھوٹے پیمانے پر کیوں نہ ہو اس کے ہونے کے امکان بہت ہی کم کیوں نہ ہو اسے سنجیدگی سے لئے جانے کی ضرورت ہے۔ جوہری تنصیبات پر چھوٹے پیمانے پر بھی ہونے والا سیکورٹی حملہ رائے عامہ اور شہری استعمال کی جوہری تنصیبات کے مستقبل پر شدید اثر ڈالے گا۔

Tags: