سانحہ منیٰ،32 پاکستانی شہداء کی مکہ کے قبرستان میں تدفین

October 6, 2015 4:49 pm0 commentsViews: 52

پاکستانی شہداء کی تعداد87 ہو گئی، 54 لاپتہ،7 پاکستانی زخمی اسپتالوں میں زیر علاج
لاپتہ306 پاکستانی حاجیوں کو تلاش کر لیا گیا ، وزارت مذہبی امور نے تفصیلات جاری کر دیں
اسلام آباد( یو پی پی) سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر منظور الحق نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ میں پاکستانی شہداء کی تعداد76 ہوگئی ہے۔ جبکہ54 ابھی تک لا پتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ7 پاکستانی حجاج مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور پاکستانی حجاج کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ منیٰ کے32 شہداء کی مکہ کے المعصم قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔ تاہم وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 76 ہوگئی جبکہ47 پاکستانی زخمی ہوئے۔ جن میں سے 7 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حکام کے مطابق حج مشن میں لاپتہ افراد میں سے اب تک306 حاجیوں کو تلاش کر لیا ہے۔ جبکہ 60 تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ وزرات مذہبی امور کے مطابق 29 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق سعودی حکام اور47 کی تصدیق رشتہ داروں نے کی جن میں سے26 پاکستانیوں کی تدفین سعودی عرب میں ہی کر دی گئی ہے۔

Tags: