محرم میں فوج کواسٹینڈ بائی رکھنے کیلئے خط لکھ دیا صوبائی وزیر داخلہ انور سیال

October 6, 2015 4:54 pm0 commentsViews: 31

صوبہ سندھ میں محرم الحرام کے موقع پر 66 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے امن بحال رکھنے کیلئے پولیس اور رینجرز مل کر کام کرینگے
جب تک ایک بھی دہشت گرد موجود ہے کراچی میں آپریشن جاری رہے گا‘ پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر فوج کو اسٹینڈ بائی رہنے کیلئے خط لکھ دیا ہے پولیس اور رینجرز مل کر امن و امان کی صورتحال بہتر بنائیں گے، محرم الحرام کے موقع پر66 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ وہ پیر کو کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ کلب آمد پر صدر پریس کلب فاضل جمیلی سیکریٹری اے ایچ خانزادہ اور اراکین گورننگ باڈی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس مل کام کر رہے ہیں اور کوئی اے یا بی ٹیم نہیں ہیں۔ دونوں کے باہمی تعاون کی وجہ سے صوبے اور خاص کر کراچی میں امن قائم ہوا ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ حکومت سندھ یا پیپلز پارٹی کراچی میں جاری آپریشن روکنا چاہتی ہے۔ بلکہ اصل صورتحال یہ ہے کہ ہمارا یہ کھلا موقف ہے وہ بھی سو فیصد درست نہیں گزشتہ دنوں یہ خبر شائع کی گئی کہ سندھ پولیس کے ہیلی کاپٹر پر فیول کا خرچ ایک کروڑ روپے ہوتا ہے۔ جبکہ اصل صورتحال یہ ہے کہ سندھ کے پاس کوئی ہیلی کاپٹر نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ریڈ وارنٹ جاری کرنا وفاق اور عدالت کا کام ہے ہمیں جو بھی حکم ملے گا ہم اس پر عمل کریں گے۔

Tags: