تاجروں کی حکومت سے ود ہولڈنگ ٹیکس پر تصادم روکنے کی اپیل

October 6, 2015 5:00 pm0 commentsViews: 15

موجودہ نازک معاشی اقتصادی صورتحال میں چھوٹے تاجر اور اسمال کاٹیج انڈسٹری کو مسابقت کیلئے حکومتی ریلیف کی اشد ضرورت ہے
وزیر خزانہ کا ایک ماہ کیلئے 0.3 فیصد ٹیکس برقرار رکھنے کا اعلان خوش آئند ہے، حکومت ٹیکس کا پیچیدہ نظام ختم کرے، شیخ ارشاد
کراچی( کامرس رپورٹر) کراچی کی تمام تاجر تنظیموں نے متفقہ طور پر حکومت سے اپیل کی ہے کہ بینک ٹرانزکشن فیس کے معاملے کو تاجروں اور حکومت کے درمیان تصادم سے روکنے کیلئے وسیع القلبی کا مظاہرہ کیا جائے موجودہ نازک معاشی صورتحال میں چھوٹے تاجر اور اسمال اینڈ کاٹیز انڈسٹری کو عالمی مسابقت کیلئے حکومتی ریلیف کی ضرورت ہے۔ چیئر مین جامعہ الائنس ارشاد شیخ نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں0.3 فیصد کمی ایک ماہ کیلئے بر قرار رکھنے کا اعلان حوصلہ افزاء ہے وہ گزشتہ روز کراچی کی40 سے زائد فعال تنظیموں سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے بتایا کہ لاہور میں اس سلسلے پر میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں پر کراچی کی تمام تاجر برادری متفق ہے انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کے بارے میں حکومت کا یہ موقف درست نہیں کہ وہ ٹیکس دینا نہیں چاہتے اصل مسئلہ ٹیکس وصولی کے پیچیدہ قوانین کا ہے جن کیلئے وکیل کی مستقل خدمات کا حصول چھوٹے تاجروں کیلئے نا ممکن ہے۔ انہوں نے ایف بی آر کو مشورہ دیا کہ تمام ایس آر اوز اور فارمB اورC پر نظر ثانی کرے ٹیکس اصلاحات کے ذریعے پیچیدہ نظام کو ختم کرے اور ایک صفحے پر اردو میں سادہ ٹیکس سلپ جاری کرے۔

Tags: