کراچی میں ڈینگی وائرس سے ایک اور نوجوان ہلاک

October 6, 2015 4:59 pm0 commentsViews: 30

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈینگی وائر س سے ایک اور ہلاکت ہوگئی‘ جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے‘ جبکہ ڈینگی کے کیسز کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے‘ ذرائع کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں 2 اکتوبر کو ناظم آباد کا رہائشی23 سالہ شخص ڈینگی وائرس سے انتقال کرگیا‘ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اور محکمہ مالیات سندھ کی عدم توجہ کے باعث ڈینگی پر یونیشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کو فنڈز جاری نہیں ہوسکے جس کے باعث اسپرے مہم اور لارواکش ادویات کا چھڑکائو نہیں کیا جارہا ہے۔

Tags: