کمشنر کراچی مقررہ قیمت پر دودھ فروخت کرانے میں ناکام

October 6, 2015 5:06 pm0 commentsViews: 27

عدالتی حکم کے باوجود 74 روپے کلو فروخت نہیں کیاجارہا،ڈیری فارمز شہری انتظامیہ کو دبائو میں لینے میں کامیاب
قیمتوں کے تعین کیلئے بنائی گئی 20 رکنی کمیٹی میں 4ڈیری فارمز ایسوسی ایشن نے آپس میں گٹھ جوڑ کرلیا
کراچی( کامرس رپورٹر) ڈیری مافیا نے شہری انتظامیہ کو دبائو میں لے لیا‘کمشنر کراچی عدالتی فیصلے کے باوجود دودھ 70 روپے لیٹر فروخت کرانے میں ناکامی کے بعد ڈیری مافیا کے دبائو پر مزید نئی کمیٹیاں بنانے پر مجبور ہوگئے ہیں‘ تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع دود ھ فروشوں کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی کوشش پر کمشنر کراچی شعیب صدیقی حرکت میں آئے اور انہوں نے اپنی ٹیم اور میڈیا کے تعاون سے ڈیری فارمز کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو ناکام بنادیا تھا تاہم اس بار ڈیری مافیا دودھ کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کمر بستہ ہوگئی اورکمشنر کراچی ڈیری مافیا کے دبائو میں دکھائی دیتے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دودھ کی قیمتوں کے تعین کیلئے بنائی گئی ابتدائی20رکنی کمیٹی میں دودھ فروشوں کی4 نمائندہ تنظیموں میں کمشنر کراچی خود اس با ت کا تعین نہیں کرسکے ہیں کہ دودھ فروشوں کی اصل نمائندہ تنظیم کونسی ہے اور انہیں کن لوگوں سے بات کرنی چاہئے۔

Tags: