ایس آئی یو نے ضبط کھالوں کو کوڑیوں کے دام فروخت کردیا

October 6, 2015 5:12 pm0 commentsViews: 25

کورنگی صنعتی ایریا کی پولیس نے عید کے دوران 27 ملزمان کو گرفتار کرکے 500کھالیں ضبط کی تھیں
کراچی(کرائم رپورٹر)کورنگی صنعتی ایریا کے ایس آئی یو نے عید پر ضبط لاکھوں کی کھالیں کوڑیوں کے دام فروخت کردیں ،بچ جانے والی کھالوں کو خفیہ گودام میں رکھ کر کیمیکل بھی لگانے لگا۔عدالت میں تاحال چالان پیش نہیں کیا گیاذرائع۔تفصیلات کے مطابق ؑعید الاضحی کے تین دنوں میں کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ہوئے27ملزمان کو گرفتار کرکے 1500کھالیں برآمد کرکے ان کے خلاف 4الگ الگ مقدمات درج کیے گئے،ذرائع کے مطابق آپریشن پر پولیس نے تو اپنا فرض پورا کرلیا لیکن تھانے کے ایس آئی یو سب انسپکٹراسلم مغل نے پکڑی جانے والی لاکھوں کی کھالیں فروخت کردیں اور بچ جانے والی کھالوں کو چمڑا منڈی کے ایک گودام میں رکھ کر کیمیکل لگارہا ہے تاکہ وقت پرانہیں بھی فروخت کیا جائے،ذرائع نے بتایا کہ سب انسپکٹر اسلم مغل نے عدالت میں کھالوں کا چالان بھی پیش نہیں کیا اور عدالت میں درخواست دی ہے کہ برآمد کھالوں کی حالت خراب ہوگئی ہے جن میں کیڑے و تعفن اٹھ رہا ہے ،عدالت ان کو دفن کرنے کی اجازت دی جائے۔جبکہ وہ کھالیں اب بھی گودام میں صحیح حالت میں رکھی ہوئی ہیں۔

Tags: