اورنگی ٹائون سے کالعدم تحریک طالبان کے2 دہشت گرد گرفتار دیگر جرائم و والزامات میں مزید گرفتاریاں

October 6, 2015 5:12 pm0 commentsViews: 29

بم اور اسلحہ برآمد، دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد حراست میں لیا گیا، پولیس کا دعویٰ، مزید تفتیش جاری
مہران ٹائون کورنگی میں گھروں میں ڈکیتی و چوری کرنے والے گروہوں کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر)پاکستان بازار پولیس نے خیرآباد چوک نزد دھابیجی موڑ پہاڑی علاقے میں مقابلے کے بعد دو دہشت گردوںفضل ربی اور بوستان خان کو گرفتارکرکے قبضے سے دو آوان بم اور اسلحہ برآمد کرلیا،ایس ایچ او ظہیراحمد مہیسر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جو مہمند ایجنسی سے تعلق رکھتے ہیں ،جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔بنی بخش پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کامران اور زبیر کو گرفتارکرکے اسلحہ ودیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کورنگی مہران ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتی وچوری کرنے والے گروہوں کے سرغنہ آفتاب کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا،گرفتارملزم درجنوں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملوث بتایا جاتا ہے۔

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں‘ کالعدم جماعت کے کارندے سمیت 6 گرفتار
کراچی ( کرائم رپورٹر) صبح سویرے رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کالعدم جماعت کے کارندوں سمیت 6 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں ‘ کورنگی‘ بہادر آباد‘ لیاقت آباد‘ ڈسکو بیکری کے قریب کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم جماعت کے کارکنان سمیت 6 ملزمان کو گرفتارکرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا‘ رینجرز ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے‘ اور ان کا تعلق کالعدم‘ سیاسی جماعتوں سے ہے جو کہ شہر مین امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں ملوث ہیں۔

کوسٹ گارڈ نے ایران جانے والے
108 افراد کو حراست میں لے لیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے108 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈ کے عملے نے دوران چیکنگ گوادر کے قریب واقع شاہجہان چیک پوسٹ پر غیر قانونی طور پر ایران جانے والے108 افراد کو حراست میں لے لیا۔ کوسٹ گارڈکے ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے افراد کے پاس کسی بھی قسم کی شناختی دستاویزات نہیں تھیں اور وہ سمندری راستے سے ایران جا نا چاہتے تھے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد پکڑے جانے والے افراد کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

لیاری گینگ وار کے
3کارندے گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر)سعید آباد پولیس نے خورشید پورہ قبرستان کے قریب مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار بہادر پی ایم ٹی گروپ کے تین کارندوں سہیل بلوچ،عرفان بلوچ اور آصف بلوچ کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا ۔

لیاقت آباد میں پولیس مقابلہ،2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
موٹرسائیکل سوار مسلح افراد سی ایریا میں راہگیروں سے لوٹ مار میں مصروف تھے، اسلحہ و مسروقہ سامان بھی برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر) رات گئے لیاقت آباد ایف سی ایریا میں پولیس مقابلہ‘2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار‘ اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد‘ تفصیلات کے مطابق رات گئے لیاقت آباد علاقے ایف سی ایریا میں2 مسلح موٹر سائیکل پر سوار ملزمان راہ گیروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اسنیپ چیکنگ پر موجود پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی تو ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی‘ پولیس کی جوابی فائرنگ سے2 ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں حراست میں لے کر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا جہاں ملزمان کی شناخت22 سالہ بخش اور 25 سالہ سفے کے نام سے ہوئی ہے‘ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

Tags: