فقیرا گوٹھ میں دوبارہ قائم ہونیوالا ہائیڈرنٹ مسمار

October 6, 2015 5:15 pm0 commentsViews: 22

اطلاع پر واٹربورڈ کا ہنگامی آپریشن،64اور84انچ قطر کے ناجائز کنکشن کاٹ دیے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) فقیرا گوٹھ پر دوبارہ قائم ناجائز ہائیڈرنٹ پر واٹر بورڈ کے عملے نے ہنگامی آپریشن کرتے ہوئے د وبارہ کھلنے والے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کو گرادیا‘ واٹر بورڈ کی64 اور 84 انچ قطر کی مین ٹرنک سے لگائے گئے ناجائز کنکشن منقطع کردیے گئے‘ ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کو رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمن نے اطلاع دی کہ ان کے علاقے فقیرا گوٹھ میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ دوبارہ کھل رہے جس کے ذریعے پانی چوری کی اجارہا ہے لہٰذا اس کا خاتمہ کیا جائے‘ ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر واٹر بورد میں قائم ناجائز ہائیڈرنٹ مسمار کردیا اور 6 قطر کے غیر قانونی کنکشنز کاٹ کر400 فٹ‘6انچ کا پائپ اور دوسرا سامان قبضہ میں لے لیا۔

Tags: