یوٹیلٹی اسٹورز کی آمدنی میں کمی، سبسڈی بحال کرنیکی سفارش

October 6, 2015 5:13 pm0 commentsViews: 20

آمدنی میں کمی کو روکنے کیلئے چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ پر سبسڈی کی بحالی کیلئے 6ارب روپے مانگ لیے
یوٹیلٹی کارپوریشن کی وزارت خزانہ کی زیرصدارت کمیٹی کو بریفنگ، کمیٹی نے حکومت کو سفارش کی یقین دہانی کرادی
اسلام آباد( یو پی پی) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) نے کم ہوتی ہوئی آمدنی کو روکنے کیلئے وفاقی حکومت سے چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ پر سبسڈی بحال کرنے کی سفارش کی ہے‘ وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق کارپوریشن نے وفاقی وزیر خزانہ کے زیر صدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ پرسبسڈی کی مد میں6 ارب روپے سالانہ مانگے ہیں اور یہ سبسڈی 50کروڑ سے60 کروڑ روپے ماہانہ کی بنیاد پر ہوگی‘ واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سے کابینہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں اس پر بریفنگ دی جائیگی‘ جس میں سے وفاقی حکومت سے کارپوریشن کی کم ہوتی ہوئی آمدنی کو سنبھالا دینے کیلئے سبسڈی کی سفارش کی جائیگی‘ واضح رہے کہ کارپوریشن کو گزشتہ چند ماہ میں وفاقی حکومت کی طرف سے چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ پر سبسڈی واپس لینے سے 22 ارب روپے کا خسارے کا سامنا ہے اور صرف چینی پر سبسڈی نہ ہونے سے کارپوریشن کو 16 ارب روپے کی سیلز میںکمی ہوئی ہے۔

Tags: